خبرنامہ سندھ

ہماری فورسز نےدفاع کونا قابل تسخیربنایا ہے: مرادعلی

کراچی: (اے پی پی) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مسرور ایئر بیس ماڑی پور میں پاک فضائیہ کے ایئر شو اور اور اسٹالز کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہماری فورسز نے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا ہے ۔ کراچی میں مسرور ایئر بیس ماڑی پور میں پاک فضائیہ کے ایئر شو کا انعقاد ہوا اس موقع پر مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےایئر شو اور اسٹالز کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے جے ایف تھنڈر طیارے کا معائنہ کیا اور اس میں بیٹھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 65 کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا ۔ پاک فضائیہ کی آپریشن ضرب عضب میں بھی پیشہ وارانہ خدمات کے باعث اہم کامیابیاں ملی ہیں ۔ ہمیں متحد ہو کر ملک کے دفاع کو مضبوط بنانا یے ۔ ہماری فورسز نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ ایئر کموڈور فہیم اللہ ملک مے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ پاک فضائیہ نے 65 کی جنگ اور ہر موقع پر پیشہ ورارنہ خدمات کا بھرپور مظاہرہ کر کے ملک کا دفاع کیا ہے ۔ ہم متحد رہ کر درپیش چیلجنز سے نمٹ سکتے ہیں ۔