خبرنامہ سندھ

ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو لائحہ عمل تیار کریں گے: مراد علی شاہ

رحیم یار خان/رہڑکی(ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کے سامنے اپنے 4مطالبات رکھے،اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو لائحہ عمل تیار کریں گے،اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے تو ہم ہر طرح سے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دہڑکی جلسہ گاہ انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے 30اکتوبر کو دیوالی ہندو برادری کے ساتھ منانا تھی،سانحہ کوئٹہ کے باعث 30اکتوبر کی تقریب ملتوی کی گئی تھی،بلاول بھٹو موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اہم پیغام دیں گے۔بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کے سامنے 4مطالبات رکھے ہیں،کسی نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے تو مقابلے کیلئے تیار ہیں،بلاول 2018کے الیکشن میں پی پی پی کو کامیابی دلوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کا اتنا حشر نہیں ہوا،جتنا ہونا چاہیے تھا،عوام کے دباؤ سے یہ مطالبات پورے ہوجائیں گے،وفاقی حکومت پر ان ہاؤس دباؤ بھی ڈال سکتے ہیں،بلافیلڈ میں کھیلے اور شیر جنگل میں جائے،تیر سے بلے اور شیر کا شکار کریں گے۔