کراچی(آئی این پی )سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ابھی ہم اپنی تنظیم کو منظم کرنے میں لگے ہوئے ہیں اس لئے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ہمارے پاس ناکامی کا آپشن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان کے لوگوں کو دعوت دی ہے اور اپنی تنظیم میں خواتین کو بھی شامل کررہےہیں، ہم بندوق کو چھوڑنے کی بات کرر ہے ہیں – مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں فاروق ستار کی کسی بات کا برا نہیں ماننا،فاروق بھائی کے لیے میری طرف سے دعائے خیرہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تنظیم کے نام کا فیصلہ نہیں کیا۔