کراچی :(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا لیاقت آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مردم شماری میں ہماری تعداد کو کم کر کے دکھایا جا رہا ہے، مردم شماری میں کراچی میں 1 کروڑ 40 لاکھ لوگ کم ظاہر کیے گئے جسکا مقصد اسمبلیوں میں ہماری تعداد کو کم کرنا ہے، ہمارے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں اور آج ایک بار پھر ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔روزگاری کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ڈگریاں لے کر پھر رہے ہیں انکے پاس تعلیم تو ہے لیکن کوئی روزگار نہیں۔ اپنی پریس کانفرنس میں فاورق ستار نے اتوار کو لیاقت آباد میں جسلہ کرنے کا بھی اعلان کیا، انکا کہنا تھا کہ اتوار کو ہونے والا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا جس میں نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔