خبرنامہ سندھ

ہمیں محض تنقید کی بجائے مثبت سوچ کو اپنانا ہو گا

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ ہمیں محض تنقید کی بجائے مثبت سوچ کو اپنانا ہو گا‘ محنت اور لگن سے ماحول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ‘ ہم سب کو مل کر کراچی کو بہتر شہر بنانا ہے ‘ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل شاندار ہے۔ ہفتہ کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں محض تنقید کی بجائے مثبت سوچ کو اپنانا ہو گا۔ حکومت تاجروں کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ محنت اور لگن سے ماحول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کراچی کو بہتر شہر بنانا ہے۔ یقین دلاتا ہوں پاکستان کا مستقبل شاندار ہے۔