حیدر آباد:(اے پی پی)سابق ناظم کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے بانی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں چوبیس اپریل کاجلسہ تمام سازشوں کاخاتمہ کردے گا، ہم نے اس فرعون کو للکارا ہے جس نے دو نسلیں کٹوا دیں۔ مصطفی کما ل نے حیدرآباد کے پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کسی نے پارٹی سے نہیں نکالا تھا، ہم نے خود لات ماری تھی، قائد متحدہ ہماری وطن واپسی کے بعد تمیزدار ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہماری زبان کو نازیبا کہنے والے فاروق ستار بتائیں کہ وہ جس کے نمائند ے ہیں وہ کتنی نازیبا گفتگو کرتے ہیں سابق سٹی ناظم نے میرپورخاص میں بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد پر تنقید کے خوب نشتر چلائے.بولے لوگ پہلے غلط با تیں کرتے ہیں پھر معافیاں مانگتے ہیں، سندھ کے عوام ایم کیوایم کے قائد کو سنجیدہ نہیں لیتے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پندرہ ہزار لوگوں کو مروانے کے بجائے اگر شہر کی صفائی کروالیتے تو آج حالت تبدیل ہوتی، جن لوگوں نے کل پتھر اٹھائے ان کا قصور نہیں، ہم میرپورخاص میں لوگوں کو جوڑنے آئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں انیس قائم خانی، انیس ایڈووکیٹ، ڈاکٹرصغیر احمد، رضا ہارون اور وسیم آفتاب بھی