کراچی (اے پی پی)ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا ہے کہ الزامات آنی جانی چیز ہے ،ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اپنی وکٹ پر لوگوں کو میچ کھلائیں گے۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن سے متعلق سیمینار میں شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کل سے صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے،مہم کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں اور شہر کا کچرا صاف کریں گے۔عالمگیرکی مہم کو ویلکم کہتے ہیں وہ چاہیںتو ہماری صفائی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الزامات آنی جانی چیز ہے عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی۔