خبرنامہ سندھ

مصطفی کمال 300 ارب روپوں کا حساب دیں، ناصرحسین شاہ

ہم مصطفی کمال

ہم مصطفی کمال سے 300 ارب روپوں کا حساب مانگتے ہیں، ناصرحسین شاہ

کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورسندھ کے صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم مصطفی کمال سے 300 ارب روپوں کا حساب مانگتے ہیں۔ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے سارے کام جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم نعمت اللہ خان نے شروع کئے لیکن نام نہاد مسیحاؤں کے آنے کے بعد بلدیاتی اداروں کے پاس رقم نہیں، بلدیاتی ملازمین کو تنخواہیں سندھ حکومت دے رہی ہے، کراچی میں ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست ہوئی ہے لیکن کراچی میں بوری بند لاشوں کی اب سیاست نہیں ہوگی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا مستقبل تاریک ہے، بڑے جلسوں کا دعویٰ کیا جاتا ہے لیکن لوگ نہیں آتے، ہم مصطفی کمال سے 300 ارب روپوں کا حساب مانگتے ہیں، مصطفی کمال بتائیں کہ اکبرکنٹریکٹر کون ہے جسے سارے ٹھیکے دیے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، لیاری ایکسپریس وے کو جنوری میں کھول دیا جائے گا۔

…………………………….

اس خبر کو بھی دیکھیے…ظلم پرخاموش رہ کرخود کوظالم نہیں کہلوانا چاہتے‘ مصطفیٰ کمال

لاہور:(ملت آن لائن) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی چلے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ لاہور میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجفی صاحب نے جن کو ذمہ دارقراردیا انہیں گرفتارکیا جائے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے ساتھ ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اے پی سی میں شرکت کررہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جن پرظلم ہوا ان سے اظہاریکجہتی کے لیے آئے ہیں، ظلم پرخاموش رہ کر خود کو ظالم نہیں کہلوانا چاہتے۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں پرگولیاں برسائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پربرسوں سے را کا ایجنٹ قابض تھا، را کے ایجنٹوں کے خلاف نکلے ہیں، پاکستانی عوام کامیاب ہوں گے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ را کے ایجنٹ ایم پی ایزاورایم این ایزکی صورت میں بھی تھے، انہوں نے کہا کہ ملک سے جتنا مذاق ہونا تھا ہوگیا خمیازہ ابھی بھی بھگت رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کسی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، جس کومینڈیٹ ملا الیکشن کے بعد اتحاد کا سوچیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی اپنے طورالیکشن میں بھرپورحصہ لے گی، انہوں نے کہا کہ ڈولفن ہماراانتخابی نشان ہے اسی کے تحت الیکشن لڑیں گے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ کراچی چلے گا تو پاکستان بھی آگے، انہوں نے کہا کہ این آراوکی طرح مذاق ہوتا رہا توپاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔