خبرنامہ سندھ

یوم دفاع، ڈی جی رینجرزسندھ نے یادگارشہداء پرپھولوں کی چادرچڑھائی

کراچی: (اے پی پی) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے یوم دفاع کے موقع پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر رینجرز ہیڈکواٹر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی و شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔تقریب میں سنیئر رینجرز افسران، انسپکٹر صاحبان اور جوانوں نے بھی شرکت کی۔