خبرنامہ سندھ

یوم دفاع پرنمائشی فٹبال میچ، مراد علی نےدوگول داغ دیئے

کراچی: (اے پی پی) کراچی کے علاقے بلدیہ میں یوم دفاع کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی ٹیموں کے درمیان فٹبال کا نمائشی میچ کھیلا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے وزیر کھیل سندھ نے گول کر کے برابر کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ مخالف ٹیم کے کھلاڑی نے گول اسکور کر کے میچ دو، دو گول سے برابر کر دیا۔