خبرنامہ سندھ

یوم کشمیر پر گیس کی بندش نہ کرنے کا فیصلہ

یوم کشمیر پر

یوم کشمیر پر گیس کی بندش نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی:(ملت آن لائن) سی این جی اسٹیشنز کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 5 فروری یوم کشمیر کو گیس کی بندش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے پیر کے روز یوم کشمیر پر گیس کی بندش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز صرف 2 دن بند رہیں گے۔ اسٹیشنز کو 7 اور 9 فروری کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ ایس ایس جی سی کے مطابق انڈسٹریل اور پاور سیکٹر کو 4 فروری کو 24 گھنٹے کے لیے گیس سپلائی بند ہوگی۔

…………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…کراچی: نیشنل اسپورٹس سینٹر کی جھاڑیوں سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد

کراچی:(ملت آن لائن) اسٹیڈیم روڈ پر نیشنل اسپورٹس سینٹر کی جھاڑیوں سے ایک 7 سالہ بچے کی لاش ملی، جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول بچہ حسن شاہ اسپورٹس سینٹر کے چوکیدار کا بیٹا تھا، جو جمعرات (یکم فروری) کی دوپہر سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش شام میں جھاڑیوں سے ملی۔ پولیس کے مطابق بچے کا پوسٹ مارٹم کروا کر کیمیکل کے نمونے حاصل کرلیے گئے اور شبہ ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔ مقتول بچے کی تدفین نوشہرہ میں کی جائے گی۔