خبرنامہ سندھ

2018کا الیکشن جے یوآئی ف سے مل کرلڑیں گے، وسیم اختر

کراچی (ملت + آئی این پی)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ 2018 کاالیکشن جے یوآئی ف سے مل کرلڑیں گے،پیپلزپارٹی کااصل چہرہ عوا م کے سامنے لائیں گے، ہمیں کام سے روک کراگلاالیکشن جیتنا پی پی کی خام خیالی ہے،وسائل کم اورمسائل بہت زیادہ ہیں۔اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئرکراچی وسیم اخترنے کہا کہ مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،وسائل کم اورمسائل بہت زیادہ ہیں،جتنے پیسے ہوں گے اتناہی کام ہوگا، لوگوں کو پانی بجلی نہیں مل رہی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کااصل چہرہ عوا م کے سامنے لائیں گے، ہمیں کام سے روک کراگلاالیکشن جیتنا پی پی کی خام خیالی ہے، جے یوآئی(ف) سے اتحادنیانہیں پرانا ہے، 2018 کاالیکشن جے یوآئی ف سے مل کرلڑیں گے۔