خبرنامہ

آئرلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 29 اگست بروز بدھ کوآمنے سامنے ہوں گی

بلفاسٹ ۔(ملت+اے پی پی) آئرلینڈ اورافغانستان کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو بلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز 2-0 سے افغانستان کے نام رہی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 31 اگست کو بلفاسٹ میں ہی کھیلا جائے گا۔