خبرنامہ

آئی سی سی، کرکٹ کو اولمپکس2024 کا حصہ بنانے کیلئے پرعزم

دبئی (ملت آن لائن + آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے ایک بار پھر کرکٹ کو 2024 اولمپکس میں شامل کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ اس منزل کی جانب قدم بڑھانے کیلیے بہترین وقت ہے۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل اولمپکس کونسل ستمبر میں 2024 اولمپکس کے میزبان کا فیصلہ کرے گی۔ میگا ایونٹ کے حصول کیلئے پیرس اور لاس اینجلس میں براہ راست مقابلہ ہے۔