خبرنامہ

آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، ہانگ کانگ کے کرکٹرز ندیم، حسیب اورعرفان کو معطلی کا سامنا

دبئی ۔ (ملت آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ہانگ کانگ کے تین کھلاڑیوں ندیم احمد، حسیب امجد اور عرفان احمد کو معطل کر دیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہانگ کانگ کے تینوں کھلاڑیوں ندیم، حسیب اور عرفان کو میچ فکسنگ سے متعلق الزامات کا سامنا ہے، عرفان کے خلاف نو جبکہ حسیب اور ندیم کے خلاف پانچ، پانچ چارجز ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں کو جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔