خبرنامہ

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، اے بی ڈویلئیرز نے ڈیوڈ وارنر سے پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی (ملت + آئی این پی) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، بیٹسمینوں کی رینکنگ میں اے بی ڈویلئیرزنے ڈیوڈ وارنر سے پہلی پوزیشن چھین لی ، بابر اعظم ایک درجے ترقی پا کر نویں نمبر پر آ گئے،باؤلرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی درجہ بندی جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے بی ڈویلئیرزپھر بازی لے گئے ، جنوبی افریقن کپتان ون ڈے کرکٹ کے کامیاب ترین بلے باز بن گئے ہیں، اے بی ڈویلئیرزنے ڈیوڈ وارنر کو پہلی سے دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم ایک درجے ترقی پا کر نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ باؤلرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔ جنوبی افریقا کے عمران طاہر کا پہلا جبکہ ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن کا دوسرا نمبرہے،پاکستان کے محمد عرفان کی ایک درجہ تنزلی کے بعد 18ویں پوزیشن ہے۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سب سے آگے ہیں ،قومی کرکٹرمحمد حفیظ عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں انگلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیزکو دو پوائنٹ کی تنزلی برداشت کرنا پڑی ہے ۔ویسٹ انڈیز86پوائنٹ کے ساتھ نویں اورپاکستان 89پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پرہے، تیس ستمبر تک آٹھویں پوزیشن پررہنے والی ٹیم براہ راست اورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی۔