خبرنامہ

آئی پی ایل،سنی لیون اورسنیل گرورنے رنگ جمادیا

نئی دہلی (ملت آن لائن + آئی این پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب کے میچ میں کچھ نیا دیکھنے کو ملا۔ بھارتی کامیڈین سنیل گروور اور اداکارہ سنی لیون نے کمنٹری کی اور وہ بھی کچھ الگ انداز میں۔ دونوں یو سی نیوزکے لیے مصالحہ کمنٹری کر رہے تھے۔ کامیابی کا جشن منانے کے لیے ڈانس بھی کیا۔میچ کا آغاز ٹاس سے ہوا ، سنی لیون نے شاہ رخ خان کی کولکتہ رائیڈرز اور پریتی زنٹا کی کنگز الیون پنجاب دونوں کو ہی پسندیدہ قرار دیا جبکہ سنیل گروور نے کہا کہ مقابلہ ڈمپل اور ڈمپل کے درمیان ہے۔ شاہ رخ خان اور پریتی دونوں کے چہرے پر ڈمپل پڑتے ہیں۔کمنٹری بکس میں دونوں نیمل کر روایتی رقص ’’گدا‘‘ اور ’’بے بی ڈول میں سونے دی‘‘ پرڈانس بھی کیا۔دونوں نے میچ کے دوران کمنٹری بکس میں دوسروں کو بھی خوب محضوظ کیا۔ مختلف انداز میں تصویریں کھنچوائیں اور بیٹنگ بھی کی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی پرزور حمایت بھی کی۔سنی لیون نے اپنے ٹوئٹر پیج پر بھی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں جن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں مصالحہ کمنٹری سے کتنا لطف اندوز ہوئے۔ حال ہی میں اختلافات کے باعث ’’دی کپل شرما شو‘‘چھوڑنے والے سنیل گرور بھارت کے بہترین کامیڈین مانے جاتے ہیں۔