خبرنامہ

آرمی چیف نے شاہد آفریدی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا

خیبر ایجنسی (ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے نام پر اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔شاہد آفریدی نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف پاکستان کے ہیرو ہیں، ساتھ ہی انھوں نے تعاون کرنے اور عزت افزائی پر جنرل راحیل شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے آرمی چیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔شاہدی آفریدی گذشتہ روز ہی بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچے، وہ وہاں بنگلہ دیش کرکٹ لیگ کا حصہ ہیں۔خیبرایجنسی میں کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری مصروفیات میں سے ایک ہے، جن کی مدت ملازمت رواں ماہ 28 نومبر کو ختم ہونے جارہی ہے۔