خبرنامہ

آزادی کپ کے فائنل میں ورلڈ الیون کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آزادی کپ کے فائنل میں ورلڈ الیون کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور:
آزادی کپ کے فائنل ٹی ٹوئںٹی میں ورلڈالیون نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے آزادی کپ سیریز کے آخری معرکے میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈپلسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر سہیل خان کی جگہ حسن علی کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جو پچھلے میچ میں کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں تھے جب کہ ورلڈ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم پین اور کالنگ ووڈ کی جگہ جارج بیلی اور ڈیرن سیمی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں بہت مزا آرہا ہے، کوشش کریں گے کہ ورلڈ الیون کو اچھا ہدف دیں اور دوسرے میچ میں جو غلطیاں کیں ان کو نہ دہرائیں، ذہن میں ہے کہ 170 سے 180 رنز اسکور کریں۔ ورلڈالیون کے کپتان فاف ڈوپلسی نے کہا کہ پاکستان کو کم اسکور پر آوٹ کرنے کی کوشش کرکے فائنل میچ جینتے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے ورلڈالیون نے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔