خبرنامہ

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

ہوبارٹ ۔ 11 نومبر (ملت + اے پی پی) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (آج) ہفتہ سے 16 نومبر تک ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے کینگروز کو 177 رنز سے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔