خبرنامہ

آسٹریلیا اور ساوتھ افریقہ میں پہلا ٹیسٹ 3 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا

سڈنی (ملت + آئی این پی) آسٹریلیا اور ساوتھ افریقہ میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ 3 نومبر سے پرتھ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 نومبر سے ہوبارٹ میں کھیلا جا ئے گا ۔ ان ٹیسٹ میچوں کے لئے آسٹریلیا نے ٹیم کا اعلان کر دیا ۔عثمان خواجہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں ، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لیان، میچل مارش، شون مارش، جوئے مینی، پیٹر نیول اور ایڈم ووجز شامل ہیں۔