خبرنامہ

آسٹریلیا کو شکست دیں گے: آملہ

ایڈیلیڈ (ملت + اے پی پی) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور کینگروز کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کیلئے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری کے باوجود آئندہ میچ میں آسان نہیں لیں گے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کھیل کی بدولت ٹیم کو کامیابی دلانا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں کلین سوئپ کرنا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ حریف ٹیم کو سیریز میں کلین سویپ کرنے کیلئے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔