خبرنامہ

آسڑیلوی کھلاڑیوں اورکر کٹ بورڈ میں بڑا تنازعہ سر اٹھانے لگا

سڈنی (ملت + آئی این پی) آسڑیلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان حال ہی میں ریونیو بانٹنے پر مسائل نے سر اْٹھایا تھا اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے ساتھ پارٹنر شپ کر کے اس کی گرد کو بٹھانے کی کوشش کی گئی جو ایک بار پھر سر اْٹھانے لگی ہے۔ آسٹر یلوی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو کسی بھی صور ت میں ریونیو میں سے حصہ نہیں دیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ پارٹنر شپ کا مقصد آمد ن میں حصہ دینا نہیں ہوتا، اس مقصدکیلئے جلد پلیئرز ایسوسی ایشن کو اپنی تجویز سے آگا ہ کر دیں گے۔ آسڑیلوی کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان معاوضوں کے حوالے سے مسائل ایک گمبھیر صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے جو کرکٹ آسٹر یلیا کیلئے بہت خطرناک ہے۔بورڈ کسی بھی صورت کھلاڑیوں کو ریونیومیں مخصوص حصہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے جو کہ 1997سے کسی نہ کسی صورت میں جاری ہے جب آسڑیلین پلیئر ایسوسی ایشن وجود میں ا?ئی تھی۔ جیمز سدر لینڈ نے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ پار ٹنر شپ کا مطلب کسی صورت میں یہ نہیں نکلتا کہ ہم آمدن کو آپس میں بانٹیں گے ، ہماری چینل نائن سے 40برس پرانی پارٹنر شپ ہے ،جس میں مسائل بھی آتے رہتے ہیں مگر اس میں آمدن کی شراکت شامل نہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کیا ان کیلئے بہتر ہے اور کیا ہمارے لیے اچھی بات ہے۔ ہم اس کیلئے ایک ساتھ کا م کرتے ہیں جو پلیئرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بھی ایسی چیز چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے جلد پلیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ یہ تجویز ان کے سامنے رکھیں گے۔