خبرنامہ

ابھی پاکستان میں کھیلنے کوتیار نہیں،آندرے رسل

سڈنی:(ملت+اے پی پی) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کا کہناہے کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل یا پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے ابھی تیار نہیں ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رسل نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں نے سنا ہے کہ پاکستان پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانا چاہتا ہے مگر میں اس کیلیے دستیاب نہیں ہوں گا۔ یاد رہے کہ رسل ان دنوں بگ بیش میں شریک ہیں۔