لاہور:(ملت+ اے پی پی) اب تک دنیا کی مختلف ٹیموں کے 9 کپتان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن گرز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ دنیا کی مختلف ٹیموں کے 9 کپتان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن گرز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں، ان میں مصباح الحق کا نواں نمبر ہے، ان سے قبل اعزازحاصل کرنے والے کپتانوں میں اسٹیو وا، رکی پونٹنگ، مائیکل کلارک، اسٹیون اسمتھ ( آسٹریلیا) مہندرا دھونی (بھارت ) اینڈریو اسٹروس (انگلینڈ)، گریم اسمتھ، ہاشم آملہ (جنوبی افریقہ) شامل ہیں- آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کے بعد پاکستان دنیا کی پانچویں ٹیم بن گئی جس نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز حاصل کیا۔