خبرنامہ

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز،پاکستان نے200 رکنی دستہ بھیجنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) وفاقی حکومت نے رواں سال مئی میں شیڈول چوتھے اسلامک سالیڈیریٹی گیمزکیلیے200 رکنی دستہ بھیجنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود کی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نوازگنجیرا سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر اسلامک گیمز میں شرکت کیلیے دستے کو حتمی شکل دینے پربات چیت کی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان ایتھلیٹکس، باکسنگ، باسکٹ بال ، ہینڈ بال، کراٹے، شوٹنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال ، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، ووشو، فری اسٹائل ریسلنگ ودیگر کھیلوں میں حصہ لے گا۔