خبرنامہ

اسو اکیڈمی کو شکست، ماڈل ٹائون اکیڈمی کو 1-0 فتح

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) اسو اکیڈمی نے ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کو ایک نمائشی فٹ بال میچ میں ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا۔ میچ کے مہمانان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اللہ اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور تھے اس موقع پر اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کے صدر رانا تنویر احمد، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے سیکرٹری محمد یامین، کوچ جعفر علی، اسوا اکیڈمی کے کوچ محمد صدیق بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، مہمانان خصوصی نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں، بہترین گول کیپر احسان، بہترین کھلاڑی داؤد، ٹاپ سکور طلحہ، مین آف دی میچ کا ایواڈ وادود کو ملا، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول نہ کر سکیں، دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ میں طلحہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی، ماڈل ٹاؤن ٹیم میں کپتان ضیاء خان، وادود، علی، مصطفی، تواب، رضا، طلحہ، طحہ، عوریب، عماد اور سکندر شامل تھے جبکہ اسوا ٹیم میں کپتان احمد نوید دیگر کھلاڑیوں میں احمد نبیل، حسیب، وہاب، طحہ، الہلام، عبدالکریم، عبدالطیف، علی فائیک، حسن اور روحیل شامل ہیں۔