خبرنامہ

اسٹارآل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پشاورزلمی کے بورڈ کا صدرمقررکردیا گیا

لاہور:(اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پشاور زلمی کے بورڈ کا صدر مقرر کردیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ کی اس فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر سربراہی کرتے ہوئے ملک بھر سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں تاہم شاہد آفریدی کی خدمات نظر انداز نہیں کی جاسکتیں، ہمارا ان کا ساتھ رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید آفریدی نے کہا کہ کپتانی کریں یا کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں، یہ فیصلہ بھی آل راؤنڈر خود کرینگے،ہماری طرف سے ان کیلیے کوئی رکاوٹ نہیں۔