خبرنامہ

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیشن تشکیل

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا۔ پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف پر اسپاٹ فکسنگ کے الزمات کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری، سابق چیرمین پی سی بی توقیر ضیا اور جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر شامل ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ ٹریبونل آئندہ ہفتے سے شرجیل خان اور خالد لطیف پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کرے گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوران شرجیل خان اور خالد لطیف پر بکی محمد یوسف سے ملاقات کرنے کے الزامات لگے تھے جس پر دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی تھی تاہم دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کردی تھی۔