خبرنامہ

اطالوی فٹبال لیگ میں یووینڈس نے اے سی سی ملان کو شکست دے دی

روم (ملت + آئی این پی) اٹلی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں یووینڈس نے اے سی میلان کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ۔تفصیلات کے مطابق اطالوی فٹبال لیگ کے میچ میں یووینڈس کی ٹیم نے 30ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی ، حریف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے مخالف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ، جس کے نتیجے میں انہیں 43ویں منٹ میں پہلی کامیابی مل گئی مقابلہ برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری لینے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل یووینڈس کو پنلٹی کک پر گول کرنے کا سنہری موقع ملا ، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے دو ایک سے کامیابی سمیٹی لی۔