خبرنامہ

اظہرکی تکلیف بڑھ گئی

ہیمسٹرنگ انجری:(ملت+اے پی پی) کے شکار پاکستانی کپتان اظہرعلی کی تکلیف اچانک بڑھ گئی. ہیمسٹرنگ انجری کے شکارپاکستانی کپتان اظہرعلی کی تکلیف اچانک بڑھ گئی ہے، ان کا اسکین ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے، وہ آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، گزشتہ شب ٹیم منیجر وسیم باری نے اظہر علی کو فٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسکین کی بھی ضرورت نہیں ہے، مگر ہفتے کو اظہر کا درد بڑھ گیا، جس کے بعد ان کی اتوار کو شیڈول دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔ آل راؤنڈر شعیب ملک گلے کے انفیکشن سے نجات نہ پا سکے، انھیں خون کا ٹیسٹ کرانے کیلیے اسپتال بھی لے جایا گیا، وہ پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے، اب دوسرے میں بھی شرکت کا امکان کم ہے۔ وسیم باری نے بھی میڈیا کوبتایا کہ شعیب خاصی کمزوری محسوس کر رہے ہیں. قبل ازیں ہفتے کی صبح پاکستانی ٹیم برسبین سے میلبورن پہنچ گئی، کھلاڑیوں نے آرام کیا جب کہ نیٹ سیشن نہیں رکھا گیا۔