خبرنامہ

انجری سے نجات کے بعد جنوبی افریقی ون ڈے ٹیم میں ڈی ویلیئرز کی واپسی

کیپ ٹاؤن:(اے پی پی) نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے ہوم ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، انجری سے نجات کے بعد کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کی واپسی ہوئی ہے. ڈی ویلیئرز کہنی کے مسئلے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل پائے تھے، فاسٹ بولر اینڈیل فیلوکوایو کو پہلی بار ایک روزہ اسکواڈ میں طلب کیا گیا، ڈیل اسٹین اور ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین ڈیوڈ ملر کی بھی 50 اوورز کی ٹیم میں واپسی ہوئی، وہ جون میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹرائنگولر سیریز نہیں کھیل پائے تھے۔ کینگروز سے قبل پروٹیز آئرلینڈ کے ساتھ 25 ستمبر کو واحد ون ڈے میچ کھیلیں گے، اسکواڈ میں کپتان ڈی ویلیئرز، ٹیمبا باووما، فرحان بہردیان، کوئنٹین ڈی کک، پال ڈومنی، فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، وین پارنیل، ایرون فانگیسو، اینڈیل فیلوکوایو، ڈیوائن پریٹوریس، کاگیسو رباداشامل ہیں۔ آسٹریلیاکے خلاف دستہ ڈی ویلیئرز، کائیل ایبٹ، آملا، فرحان، ڈی کک، ڈومنی، ڈوپلیسی، عمران طاہر، ملر، کرس مورس، وین پارنیل، فانگیسو، اینڈیل، ربادا، تبریز شمسی اور اسٹین پرمشتمل ہے۔