خبرنامہ

انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار بھی سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر بول پڑے

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) ٹیسٹ کرکٹ امپائر علیم ڈار بھی سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر بول پڑے ہیں۔مایہ ناز انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار کا کہنا تھا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔کرکٹرز تعلیم یافتہ نہیں ہیں اس لئے ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ چیمپئنز ٹرافی میں امپائرنگ کروں گا اور ورلڈ کپ پر فوکس ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے کہا کہ کرکٹرز تعلیم یافتہ نہیں ہیں اس لئے ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا جانا چاہیے جو کہ اردو میں ہو اور سپاٹ فکسنگ کو روکنے کیلئے کھلاڑیوں کو خاص تربیت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ فکسرز کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے،ٹریننگ کے ساتھ کھلاڑیوں کو تعلیم دینا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کیلئے بہت خدمات ہیں۔ امپائر علیم ڈار کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں امپائرنگ کروں گا اور ورلڈ کپ پر فوکس ہے۔واضح رہے کہ علیم ڈار بھی اپنی بہترین ایمپائرنگ کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے 2009 سے 2011 تک مسلسل تین مرتبہ بیسٹ ایمپائر آف دی کارکردگی دا ائیر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے بھی 2010 میں انہیں حسن کارکردگی ایوارڈ دیا تھا۔