خبرنامہ

انٹرنیشنل فٹبالرز میں داڑھی رکھنے کا رجحان فروغ پذیر

لندن (ملت + آئی این پی) انٹرنیشنل فٹبالرز میں آج کل داڑھی رکھنے کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے ۔ میسی سمیت کئی نامور کھلاڑی اپنی سٹائلش داڑھیوں کی وجہ سے ٹرینڈ سیٹرز بن گئے ہیں ۔کھیل کے ساتھ اگر سٹائل بھی ہو تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے ۔ انٹرنیشنل فٹبال پلیئرز ماضی میں منفرد ہیئر سٹائلز کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز رہے ہیں لیکن آج کل کھلاڑیوں میں داڑھی رکھنے کا فیشن بہت اِن ہے ۔بارسلونا کے سٹار پلیئر میسی کی سفید رنگ کی داڑھی کے تو کیا ہی کہنے ۔ ان کا یہ نیا انداز مداحوں کو خوب بھایا ۔ کرسٹل پیلس کے جو لیڈلے نے بھی اپنا انداز بدل لیا ہے،چیلسی کے سینیئر پلیئر ڈیئگو کوسٹا اور آرسنل کے اولیور جیروڈ کی شخصیت بھی داڑھی رکھنے کے بعد بالکل بدل گئی ہے،، فٹبالرز میں داڑھی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔