خبرنامہ

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلنا اچھا اقدام ہے، علیم ڈار

گجرات:(ملت آن لائن) آئی سی سی امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلنا اچھا اقدام ہے۔ علیم ڈار نے کہا کہ بورڈ نے پہلے مرحلے میں ورلڈ الیون کو مدعو کرنے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلنا اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچ کرانا پی سی بی کی اچھی کاوش ہے، جلد ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔
فلاحی ادارے کی فنڈ ریزنگ مہم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے آئی سی سی آفیشلز کو بتایا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے وہ یہاں آئیں، امید ہے مزید انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی پرفارمنس نہیں دی حالانکہ اصل کرکٹ ٹیسٹ ہی ہے،اس میں ہی بیٹسمین اور بولر کی کارکردگی کا علم ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے۔