خبرنامہ

انڈر 19 کرکٹ؛ دوسرا ون ڈے بارش کی نذر، سیریز پاکستان نے جیت لی

انڈر 19 کرکٹ؛ دوسرا ون ڈے بارش کی نذر، سیریز پاکستان نے جیت لی

کرائسسٹ چرچ:(ملت آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی انڈر19 ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ میں شیڈول دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا جب کہ گرین شرٹس نے سیریز 1-0 سے جیت لی۔

گزشتہ روز موسم مسلسل خراب رہنے کے بعد بالآخر امپائرز نے میچ کو بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کردیا، یاد رہے کہ پہلے میچ میں مہمان ٹیم 5وکٹ سے سرخرو ہوئی تھی، پاکستان کو اب ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں تیاریوں کی جانچ کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس 8 جنوری کو نمیبیا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلیں گے جب کہ میگا ایونٹ کا آغاز 13جنوری کو ہونا ہے۔