خبرنامہ

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 اگست سے شروع ہوگا، انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

لندن ۔(ملت آن لائن) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 9 اگست سے لندن میں شروع ہوگا، میزبان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 31 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد میزبان ٹیم نے سیریز میں برتری دوگنی کرنے پر نظریں جما لی ہیں جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ بھارتی ٹیم بھی دوسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پرجوش ہے اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 سے 22 اگست، چوتھا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔