خبرنامہ

انگلینڈ بھارت پہلا ٹیسٹ،انگلش بلے بازوں کا سیریز میں عمدہ آغاز

راجکوٹ(ملت + آئی این پی) انگلینڈ اور بھارت کے مابین پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم نے دورے کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنالئے،انگلینڈ کی جانب سے جوئے رو ٹ 124رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ معین علی 99 اور بن اسٹوکس 19رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 2،امیش یادیواور رویندرا جدیجہ نے 1,1وکٹ حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو راجکوٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک اور نوجوان اوپنر حسیب حمید نے اننگز کاآغا زکیا انگلینڈ کی پہلی وکٹ 47رنز کے مجموعی سکور پر گری جب انگلش کپتان الیسٹر کک 21رنز بنا کر رویندرا جدیجہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،انگلینڈ کی دوسری وکٹ 76رنز کے مجموعی سکور پر گری جب نوجوان اوپنر حسیب حمید 31رنز بنا کر ایشون کی گیند پر آؤٹ ہوئے،انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈوکٹ تھے جو 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جوئے روٹ اور معین علی نے چوتھی وکٹ کیلئے 179رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کا سکور 281رنز تک پہنچا دیا،جوئے روٹ 180بالوں پے124رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنا لئے ہیں۔جبکہ معین علی 99اور بل اسٹوکس 19رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 2،امیش یادیواور رویندرا جدیجہ نے 1,1وکٹ حاصل کی۔