خبرنامہ

انگلینڈ کو چوتھے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کرینگے، راوی چندرن ایشون

ساؤتھمپٹن: (ملت آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر راوی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور انگلینڈ کو چوتھے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کریگی۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے شروع ہوگا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایشون نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا فائدہ ضرور ہے تاہم اس سے ان کی ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کو چوتھے میں شکست دینے کے لئے کھیل کے تینوں شعبوں میں سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی پر بے حد خوشی ہوئی لیکن ابھی سیریز کے دو بڑے میچز باقی ہیں اسلئے ہماری تمام تر توجہ ان پر مرکوز ہے اور ان میں کامیابی کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔