خبرنامہ

آسٹریلیا میں لگاتار دسویں شکست

برسبین:(ملت+اے پی پی) آسٹریلیا میں لگاتار دسویں شکست سے شرمناک ریکارڈ پاکستان سے جڑ گیا، اس سے قبل مشترکہ طور پر بھارت 1948 سے 1977 جبکہ ویسٹ انڈیز 2000 سے 2009 کے دوران اس منفی ریکارڈ کے حامل تھے۔ ان دونوں کو بھی یہ مسلسل شکستیں آسٹریلیا میں ہی ہوئیں۔ پاکستان کی 39 رنز سے شکست ہدف کے تعاقب میں 400 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم کا دوسرا کم ترین مارجن ہے، اس سے قبل 1973 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹرینٹ برج میں 440 رنز اسکور کرنے کے باوجود 38 رنز سے شکست کھائی تھی، ہدف کے تعاقب گرین کیپس کو پانچویں کم ترین مارجن سے ناکامی ہوئی، ہرارے ٹیسٹ 2013 میں پاکستان کو زمبابوے نے 24رنز سے ہرایا تھا۔