گلین میکسویل:(اے پی پی) گلین میکسویل کی ایک اور طوفانی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو چار وکٹ سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ میکسویل نے 29گیندوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے ۔ کینگروز نے سری لنکا کا دیا گیا 129 رنز کا ہدف 17.5 اوور میں چھ وکٹ حاصل کرلیا ۔ میکسویل نے18گیند میں نصف سنچری مکمل کی جو آسٹریلیا کی جانب سے ریکارڈ ہے۔ سری لنکا کی جانب سے الوداعی میچ کھیل رہے تلکارتنے دلشان نے آٹھ رن دے کر دو دو وکٹ حاصل کئے۔ لیکن بیٹنگ میں کوئی کمال نہ دکھاسکے اور صرف ایک رن بنا کر آئوٹ ہوگئے۔