خبرنامہ

آفریدی کا الوداعی میچ نہ کرائیں؛ شہریارخان نے نجم سیٹھی کو ہدایت کردی

کراچی:(اے پی پی) چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے ایگزیکٹیو کمیٹی چیف نجم سیٹھی کوہدایت دی ہے کہ شاہد آفریدی کیلیے کسی الوداعی میچ کا نہ سوچا جائے۔ گذشتہ دنوں لندن میں ملاقات کے دوران شہریار خان نے نجم سیٹھی سے کہا کہ ایک میچ کھیلنے کے بدلے ریٹائرمنٹ کی تجویز قابل قبول نہیں اس سے خراب روایت جنم لے گی۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ آئندہ ہفتے ملاقات کے موقع پر وہ شاہد آفریدی کو سمجھانے کی کوشش کریں اور کسی اور انداز سے آل راؤنڈر کو خراج تحسین ادا کیا جائے۔