خبرنامہ

آف سیزن؛ پلیئرز جسمانی وتکنیکی طور پر بہت پیچھے چلے گئے، مکی آرتھر

آف

آف سیزن؛ پلیئرز جسمانی وتکنیکی طور پر بہت پیچھے چلے گئے، مکی آرتھر

لاہور:(ملت آن لائن) ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہا ہے کہ کھلاڑی جسمانی اور تکنیکی طور پر بہت پیچھے چلے گئے ہیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کے بعد 5ہفتوں میں ہی کھلاڑی جسمانی اور تکنیکی طور پر بہت پیچھے چلے گئے، ہر قسم کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے سے کارکردگی میں بگاڑ پیدا ہوا، چاہتا ہوں کہ کرکٹرز مال کمائیں لیکن اس انداز میں کہ پاکستان ٹیم کو قیمت نہ چکانا پڑے۔ ہیڈ کوچ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ہر قسم کی کرکٹ کھیلی جبکہ ٹرینٹ بولٹ 3 ماہ کا ہوم ورک کرکے پاکستان کیخلاف سیریز کا حصہ بنے، دونوں کی کارکردگی میں فرق واضح نظر آیا، میں چاہتا ہوں کہ گرین شرٹس انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ اپنے طور پر بھی فارم اور فٹنس کیلیے کام کریں تاہم میچز کے دوران انھیں تازہ دم رکھنے کیلیے ہر پلیئرکا الگ پلان بنانا ہوگا، اس میں فٹنس اور تکنیک دونوں امور پر محنت کیلیے مناسب وقت نکالا جائے جب کہ کسی کھلاڑی کو اس ضمن میں کام کرنے کیلیے کسی سیریز میں آرام بھی دیدیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔