خبرنامہ

ایشیا کرکٹ کپ 2018 کے لیے ٹکٹوں کی خریداری آج سے شروع

دبئی: ایشیا کرکٹ کپ 2018 کے لیے ٹکٹوں کی خریداری آج سے شروع ہوگی۔

متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 20 سے 750 درہم مقررکی گئی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی اورایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

ایشیاء کپ کا آغاز 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔