کوانتان: ملائشیا میں کھیلے جانے والے ایشین چیمپئن ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو روایتی حریف بھارت نے شکست دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملائشیا کے شہر کوانتان میں جاری چوتھی ایشین چیمپئنز ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو بھارت نے 2 مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر تھیں جب کہ دوسرے کوارٹر میں بھارت کے پردیپ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کی جانب سے رضوان سینئر نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا اور پھر محمد عرفان نے گول کرکے پاکستان کی برتری 1-2 کردی۔ بھارتی کھلاڑی روپندر اور رمن دیپ نے گول کرکے بھارت کی برتری 2-3 کردی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔