خبرنامہ

ایشین گیمز مینز ہاکی، پاکستان ٹیم مینز ہاکی ایونٹ میں اپنا پانچواں اور آخری گروپ میچ منگل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی

جکارتہ ۔(ملت+اے پی پی) پاکستان کی ہاکی ٹیم اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا پانچواں اور آخری گروپ میچ منگل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے مسلسل چوتھے گروپ میچ میں ملائیشیا کو 4-1 گولز سے شکست دے کر نہ صرف مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی بلکہ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، اس میچ میں اعجازاحمد نے دو جبکہ مبشرعلی اورمحمدعرفان نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پانچواں اور آخری گروپ میچ منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔