خبرنامہ

ایف اے کپ،چیلسی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

لندن (ملت + آئی این پی) انگش فٹ بال کلب کی ٹیم چیلسی ایف اے کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوا۔ لندن میں ہونے والا میچ ایکشن پیکڈ رہا، برتری کی کوشش اور گول کیپر رکاوٹ بنا۔ پھر مانچسٹر یونائیٹڈ کے آں درے آؤٹ آف کنٹرول ہوئے، تو ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھایا اور باہر کا راستہ بھی بتایا۔ دوسرے ہاف میں چیلسی نے بال نیٹ میں پہنچائی اورمخالف ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ فائنل وسل ہوئی تو چیلسی کی ٹیم فاتح بنی، جس کے بعد مداحوں اور کھلاڑیوں کی جانب سے جیت کا جشن منایا گیا،تاہم ایونٹ کا اپ سیٹ مانچسٹریونائیٹڈ کا ایونٹ میں سفر تمام ہونا تھا۔