پاکستان کے نئے بلے باز بابر اعظم نے دنیائے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ، ویسٹ انڈیز کے خلا ف ایک روزہ سیریز سنچریوں کی ہیٹرک
بابر نے سیریز کی تمام اننگز میں سنچری اسکور کرکے دنیا کے دوسرے ، لیجنڈری بیٹسمین ظہیر عباس اور سعید انور کے بعد تیسرے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ابوظہبی (آئی این پی) پاکستان کے نئے بلے باز بابر اعظم نے دنیائے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنا نام دو بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ سجا لیا۔ بدھ کو ابوظہبی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز کی سیریز کے تینوں میچوں میں مسلسل تین سنچریاں سکورکیں ۔اس طرح بابر اعظم نے 3 میچوں کی سیریز کی تمام اننگز میں سنچری اسکور کرکے دنیا کے دوسرے اور مسلسل 3 میچوں میں سنچری اسکور کرکے لیجنڈری بیٹسمین ظہیر عباس اور سعید انور کے بعد تیسرے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلے دو ون ڈے میچز میں سنچری اسکورکرنے والے بابراعظم نیتیسرے دن ڈے میچ میں اپنی مسلسل تیسری سنچری95گیندوں میں7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی۔بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ظہیرعباس اورسعید انور کے بعد مسلسل تیسری سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سیریز میں بابر اعظم353رنز بنا ٹاپ اسکورر بھی ہیں جبکہ ابھی ان کی اننگ بھی جا ری ہے۔