خبرنامہ

برسبین ٹیسٹ کیرئیر کا دبائو سے بھرپورمیچ تھا، اسمتھ

آسٹریلوی:(ملت+اے پی پی) کپتان اسٹیون اسمتھ نے برسبین ٹیسٹ کو کیریئر کا دبائو سے بھرپور ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد شفیق نے ثابت کردیا کہ وہ بہترین بیٹسمین ہے۔ ٹیسٹ میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اظہر علی وکٹ پر نہ رکتے تو میچ اتنا آگے جاتا ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے۔