انگلینڈ:(اے پی پی) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا جائے گا۔ لارڈز میں بر طانیہ کی وزیر اعظم کے پر وٹوکول کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان خاص طور پر پاکستان سے آئے ہیں۔ تھریسا مے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملیں گی اور کچھ وقت کے لئے میچ بھی دیکھیں گی۔